Breaking News

چند مقوی باہ آسان اور ارزاں چٹکلے

https://www.herbalelaj.com

چند مقوی باہ آسان اور ارزاں چٹکلے

1 :ھوالشافی

گوکھرو/ بھنے ہوئے چنے ہر ایک 6 ماشہ/ چینی 1 تولہ

ترکیب تیاری

ان ادویہ کا سفوف بنائیں۔

ترکیب استعمال

روزانہ ایک خوراک کھائیں۔

 2 :ھوالشافی

آب پیاز 2 تولہ/ شہد 4 تولہ

ترکیب استعمال

روزانہ استعمال کرنے سے قوت باہ کافی حد تک بڑھ جاتی ہے۔

3 :ھوالشافی

بیج بند/ مغز املی ہر ایک 3 تولہ/ مصری 6 تولہ

ترکیب استعمال

دو ماشہ صبح و شام ہمراہ تازہ دودھ سے استعمال کریں۔

4 :ھوالشافی

تخم جرجیر خوب کوٹ کر چار حصہ گڑ اور قدرے گھی ملا کر تولہ تولہ کے لڈو بنالیں۔

ترکیب استعمال

صبح و شام ایک ایک لڈو کھانے سے بفضلہ جسی قوت پیدا ہوجاتی ہے۔

5 :ھوالشافی

چنے سیاہ 5 تولہ بھینس کے آدھ سیر دودھ میں رات بھر بھگوئے رکھیں۔ اور صبح اس حد تک جوش دیں کہ چنے بالکل گل جائیں۔

ترکیب استعمال

صبح قدرے شہد یا چینی سے میٹھا کرکے کھائیں اور دودھ پئیں۔

 6 :ھوالشافی

روغن لونگ یا روغن دار چینی کو طلاء کے طور پر استعمال کرنا بڑے بڑے قیمتی طلاؤں سے بہتر ثابت ہوتا ہے۔

7 :ھوالشافی

موصلی سفید 1 تولہ پاؤ بھر دودھ میں پکاکر چالیس دن بطور ناشتہ استعمال کریں اور نتیجہ آپ خود دیکھ لیں۔

8 :ھوالشافی

بلادر کو گھی میں خوب بریاں کرکے نخودی گولیاں بنالیں۔

ترکیب استعمال

ایک گولی مقوی باہ اور مقوی اعصاب ہے۔

9 :ھوالشافی

زعفران/ افیون/ کچلہ مدبر برابر وزن شہد میں نخودی گولیاں بنائیں۔

مقدارخوراک

ایک گولی روزانہ استعمال کریں۔

10 :ھوالشافی

شنگرف 3 ماشہ/ زعفران 3 ماشہ/ شیر بز 3 تولہ میں گھنٹہ کھرل کرکے جذب کریں اور گولیاں نخودی بنائیں۔

مقدارخوراک

ایک گولی ہمراہ دودھ کھائیں بہت مقوی ہے۔

https://www.herbalelaj.com

About Hakeem Arif

Check Also

https://www.herbalelaj.com

حلوہ برائے تقویت دماغ

حلوہ برائے تقویت دماغ :ھوالشافی مغز بادام 70 عدد/ گائے کا دودھ 1 سیر/ زردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *