Breaking News

نامردی کیلئے لاثانی چٹکلہ

https://www.herbalelaj.com

نامردی کیلئے لاثانی چٹکلہ

:ھوالشافی

چاندی 1 تولہ/ سیماب مصفٰی 1 تولہ/ برادہ سوئن مکھی مصفٰی و مدبر 1 تولہ

ترکیب تیاری

پہلے برادہ سیم کو کھرل میں ڈال کر اس میں سیماب مصفٰی ملا کر کھرل کریں کہ سیماب ناپید ہوجائے اب برادہ سوئن مکھن شامل کرکے آب ترشک مروق تھوڑا تھوڑا ڈالتے اور کھرل کرتے جائیں۔ حتٰی کہ پورا بیس تولہ پانی جذب ہوجائے۔ اس وقت اس کی ٹکیہ بناکر سایہ میں خشک کریں۔ اور چھوٹے کوزہ میں بند و گل حکمت کرکے ہوا سے محفوظ مقام پر 5 سیر اپلوں کی آگ دےدیں اور سرد ہونے پر نکالیں اور پھر کھرل میں ڈال کر چند منٹ پیسیں اور پھر نیا سیماب مصفٰی 1 تولہ ملا کر بیس تولہ پانی بوٹی مذکور بذریعہ کھرل جذب کرکے ٹکیہ بناکر اور سایہ میں خشک کرکے بطریق سابق 5 سیر آگ دیں۔ اس کے بعد آٹھویں بار بلا سیماب ملائے بیس تولہ بوٹی میں کھرل کرکے دس سیر آگ دیں تاکہ سیماب کا کوئ خام حصہ موجود ہوتو نکل جائے۔ اب ایک بوتل پانی آک کے پھولوں کانکال کر صاف کریں اور اس پانی کو بذریعہ کھرل جذب کرکے ٹکیہ بناکر پھر دس سیر اپلوں کی آگ دےلیں۔ سیماب کا بیشتر حصہ بھی اس میں کشتہ ہوکر موجود ہوگا پیس کر شیشی میں سنبھال رکھیں۔

ترکیب استعمال

ایک چاول سے چار چاول تک بوقت صبح ہمراہ مکھن استعمال کریں۔

فوائد

جریان، احتلام اور سرعت انزال سے لے کر کامل نامردی تک کیلئے مفید ہے۔

https://www.herbalelaj.com

About Hakeem Arif

Check Also

https://www.herbalelaj.com

جریان اور احتلام کیلئے آزمودہ علاج

جریان اور احتلام کیلئے آزمودہ علاج :ھوالشافی گوند کیکر/ کتیرا/ تالمکھانہ/ شقاقل/ گوند سوہانجنا/ گوند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *