مقوی معدہ و مقوی جگر کمال کا نسخہ
:ھوالشافی
آملہ منقٰی آدھ سیر/ عرق گلاب/ عرق بید مشک ہر ایک آدھ سیر/ مصری 3 پاؤ/ شہد آدھ سیر/ مروارید 2 تولہ/ صندل سفید/ ابریشم مقرض/ غنچہ گل سرخ/ گل گاؤزبان/ دانہ الائچی خورد/ پوست بیرون پستہ/ مصطگی/ دار چینی ہر ایک 1 تولہ/ چاندی کے ورق 9 ماشہ/ عنبر اشہب/ سونے کے ورق ہر ایک 3 ماشہ
ترکیب تیاری
آملہ کو رات کے وقت عرق گلاب اور عرق بید بھگو رکھیں صبح کے وقت جوش دیں جب گل جائے تو کپڑے سے چھان لیں اور مصری شہد شامل کرکے قوام بنائیں اور پھر باقی ادویہ کوٹ چھان کر اس میں گوندھ کر جوارش بنائیں۔
ترکیب استعمال
تین ماشہ تک صبح و شام استعمال کریں۔
فوائد
مقوی معدہ کیلئے بےحد مفیدہے۔