Breaking News

مقوی باہ، مقوی معدہ، مقوی دل و دماغ کا بےنظیر نسخہ

https://www.herbalelaj.com

مقوی باہ، مقوی معدہ، مقوی دل و دماغ کا بےنظیر نسخہ

:ھوالشافی

خالص چاندی کا برادہ 1 تولہ/ سیماب مصفٰی 7 تولہ/ آب ترشک مقطر 2 سیر

ترکیب تیاری

کسی عمدہ اورنہ گھسنے والی کھرل میں چاندی کا برادہ اور سیماب ایک تولہ ہمراہ عرق ترشک تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کریں۔ تھوڑی دیر میں سیماب غائب ہوجائے گا۔ حتٰی کہ پورا ایک پاؤ پانی جذب ہوجائے پھر چاندی کا قرص بناکر گل حکمت کرکے پانچ سیر اپلوں میں آگ دیں۔ پھر نکال کر بدستور معروف ایک پاؤ پانی اور ایک تولہ سیماب ڈال کرکھرل کریں اور پانچ سیر اپلوں کی آگ دیں۔ اسی طرح یہ عمل سات مرتبہ کریں۔ کشتہ تیار ہے۔

مقدارخوراک

ایک رتی صبح وشام استعمال کریں۔

فوائد

بےحد مقوی باہ، مقوی معدہ اور مقوی دل و دماغ ہے۔ نیز خون کو پیدا کرتا ہے تپ دق کے مریض کو بھی مفید ہے۔ جریان، ذکاوتِ حس، احتلام، سرعت انزال کو سرےسے زائل کرتا ہے۔ منی کو پیدا کرتا ہے۔ اعضائے رئیسہ کو تقویت دینے کیلئے بھی ایک بےنظیر چیز ثابت ہوئ ہے۔

https://www.herbalelaj.com

About Hakeem Arif

Check Also

https://www.herbalelaj.com

جریان اور احتلام کیلئے آزمودہ علاج

جریان اور احتلام کیلئے آزمودہ علاج :ھوالشافی گوند کیکر/ کتیرا/ تالمکھانہ/ شقاقل/ گوند سوہانجنا/ گوند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *