Breaking News

لورین بچوں کے تمام امراض کیلئے پیامِ راحت

https://www.herbalelaj.com

لورین بچوں کے تمام امراض کیلئے پیامِ راحت

:ھوالشافی

پارہ مصفٰی/ گندھک مدبر/ پوست ہلیلہ زرد/ پوست بلیلہ/ آملہ/ سونٹھ/ فلفل سیاہ/ فلفل دراز/ ناگر موتھا/ ریوند چینی/ عقر قرحا ہر ایک 3 تولہ/ چیتہ/ ہڑتال ورقیہ/ بیش مدبر/ میدہ مہامید/ سہاگہ بریاں/ نمک لاہوری ہر ایک 1 تولہ/ حب الملوک مدبر 8 تولہ

ترکیب تیاری

ایک کھرل میں پارہ اور گندھک ڈال کر متواتر ڈال کر متواتر چھ گھنٹے تک کھرل کریں بعد میں باقی تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر ملالیں اور اس مرکب میں بھنگرہ کے ہرے پتوں کا پانی ڈال کر کھرل کرتے رہیں یہاں تک کہ پورے چالیس گھنٹے کھرل ہوجائے پھر مونگ کے دانہ کے برابر ان کی گولیاں بنالیں۔

ترکیب استعمال

ایک سال کے بچے تک ہر دوسرے دن ایک گولی ماں کے دودھ یا عرق گلاب میں حل کرکے دیں۔ اگر بچے کو جلاب کی ضرورت ہوتو دو گولیاں عرق سونف یا والدہ کے دودھ میں حل کرکے پلادیں۔ نہایت بےضرر مسہل ہوجائےگا ایک سال سے پانچ سال کے بچے تک خوراک دوگنی کردیں۔

فوائد

لورین بچوں کے نزلہ، زکام اور کھانسی کیلئے بےحد مفید ہے۔ لورین بچوں کے ہرے پیلے یا کسی بھی رنگ کے دستوں کو بند کرتی ہے۔ لورین ڈبہ اور پسلی کے درد کیلئے بےحد مفید ہے۔ لورین کے صحیح معنوں میں بیمار بچوں کے واسطے ایک مؤثر لورین ہے۔

https://www.herbalelaj.com

About Hakeem Arif

Check Also

https://www.herbalelaj.com

اسہال اور بچوں کے دستوں کا مستقل خاتمہ

اسہال اور بچوں کے دستوں کا مستقل خاتمہ :ھوالشافی زہر مہرہ خطائ/ ماجو/ کتھہ گلابی/ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *