Breaking News

خون کی کمی اور جسمانی کمزوری کا بہترین علاج

https://www.herbalelaj.com

خون کی کمی اور جسمانی کمزوری کا بہترین علاج

:ھوالشافی

بورہ فولاد خالص 5 تولہ/ رس انار شیریں/ آب تربوز سرخ رنگ/ رس انار شیریں/ رس سیب شیریں/ رس جامن پختہ شیریں/ رس سنگترہ شیریں/ رس ناشپاتی شیریں/ ترش دہی ہر ایک 1 پاؤ

ترکیب تیاری

فولاد کا برادہ اس طرح حاصل کریں۔ فولاد کو تیز آگ میں سرخ کرکے باربار تین چار بار پانی میں بجھاؤ دیں پھر لوہے کے ہاون دستہ میں کوٹ کر باریک ریزہ ریزہ کرلیں پھرچینی یا روغن برتن میں ڈال کر جس میوہ کا موسم ہو اس کا رس لے کر ڈالیں اور کسی لکڑی سے ہلا کر رکھ دیں۔ پھر جب دوسرا کوئ میوہ مذکورہ بالا میں سے ملے اس کا رس ڈال کر ہلا لیں اس طرح یکے بعد دیگرے تمام میوہ جات کا رس ڈالتے اور ہلاتے رہیں آخر پر دہی کی پٹھ دے کر رکھ دیں۔ جب ایک سال بعد تیار ہو کر بخوبی خشک ہوجائے پھر پیس کر شیشی میں بند کرلیں یہ بنا ہوا جس قدر پرانا ہوگا نہایت سریع الاثر ہوگا۔

ترکیب استعمال

ایک رتی ڈھائ تولہ مکھن یا بالائ میں رکھ کر کھانا چاہئے اوپر سے لسی، گھی، دودھ جس قدر ہضم ہوکھانا چاہئے۔

فوائد

کمی خون، کمزوری جسم، ضعف جگر، فساد خون اور تمام جسمانی طاقتوں کو بحال کرتا ہے رنگ سرخ، خون صاف جگر کو طاقت دیتا ہے۔

https://www.herbalelaj.com

About Hakeem Arif

Check Also

https://www.herbalelaj.com

ناک سے نکسیر پھوٹنے کا لاجواب علاج

ناک سے نکسیر پھوٹنے کا لاجواب علاج :ھوالشافی مردار سنگ حسبِ ضرورت ترکیب تیاری اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *