Breaking News

جریان اور احتلام کا منفرد علاج

https://www.herbalelaj.com

جریان اور احتلام کا منفرد علاج

:ھوالشافی

شنگرف/ ہڑتال ورقی عمدہ/ منسل/ گندھک ہر ایک 5 تولہ/ آب اسگندھ ناگوری 10 چھٹانک/ ورق طلاء خالص 3 ماشہ

ترکیب تیاری

اول الزکر چاروں ادویات باریک پیس کرملالیں۔ اور پھر ان کی دس پڑیہ تیار کرلیں اور ورق طلاء کو پختہ کھرل میں ڈال کر ایک پڑیہ ملائیں اور آب اسگندھ ناگوری ذرہ ذرہ ڈال کر بذریعہ کھرل جذب کریں۔ جب تمام پانی جذب ہوکر ٹکیہ بنانے کے قابل ہوجائے تو اس کی ٹکیہ بناکر سایہ میں خشک کریں اور کوزہ مصری میں بند و گل حکمت کرکے  پہلی آگ ڈیڑھ سیر کی دیں اور پھر دوسرے روز دوسری پڑیہ شامل کرکے آب اسگندھ میں کھرل کرکے بدستور سابق ٹکیہ بناکر اور کوزے میں بند کرکے تین سیر جنگلی اپلوں کی آگ دیں اسی طرح ہر بار پاؤ بھر آگ کا اضافہ کریں اور ہر بارنئ پڑیہ شامل کرتے اور آب اسگندھ میں کھرل کرتے اور آگ دیتے جائیں۔ یہاں تک کہ دسوں پڑیاں ختم ہوجائیں اس کے بعد آخری آگ بلاپڑیہ ملائے چار سیر کی دے دیں۔ دوران تیاری میں دوا مذکور کئ رنگ بدلے گی مگر بالآخر خاکستر رنگ کی ہوجائے گی بس کشتہ تیار ہے۔

ترکیب استعمال

صرف ایک خشخاش سے دو خشخاش تک مکھن میں لپیٹ کردیں۔

فوائد

جریان، احتلام، ضعف قلب، ضعف جگر، ضعف دماغ، ضعف باہ سب کیلئے مفید ہے۔

https://www.herbalelaj.com

About Hakeem Arif

Check Also

https://www.herbalelaj.com

جریان اور احتلام کیلئے آزمودہ علاج

جریان اور احتلام کیلئے آزمودہ علاج :ھوالشافی گوند کیکر/ کتیرا/ تالمکھانہ/ شقاقل/ گوند سوہانجنا/ گوند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *