Breaking News

جادو گری اور آسیب کا اثر

18790276613126546846

جادو گری اور آسیب کا اثر

جادو گری اور آسیب کا اثر بلاشبہ ایک شیطانی عمل ہے۔ قرآنِ کریم کے مطابق یہ خبیث انسانوں اور جنوں کا فعل ہے۔ تاریخی طور پر اس کفریہ فعل کا ارتکاب سب سے زیادہ یہود و نصاریٰ نے کیا ہے۔ اہل اسلام بھی اس گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں، حالاں کہ تینوں سماوی مذاہب میں اس کی شدیدترین وعید سنائی گئی ہے۔
جس طرح اللّٰہ تعالیٰ نے ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے اسی طرح اس شیطانی عمل کا علاج بھی اس نے اپنے بندوں کو سجھایا ہے۔ راقم الحروف کو طویل عرصے سے یہ تشویش تھی کہ منفی اور غلط ذہنیت کے لوگ جادو یا اس کے علاج کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کرتے ہیں جن کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پھر اس پر مزید حسرت و افسوس اس وقت ہوتا ہے کہ جب ان شیطانی اعمال و افعال کا اسلام کے نام پر ارتکاب کیا جاتا ہے۔ چناں چہ اس ویب سائٹ پر یہ اسی سلسلےکی ایک ادنیٰ کاوش ہے جس میں پانچ اساسی پہلوؤں کا کتاب وسنت اور تجربہ کی روشنی میں احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔آپ حضرات باآسانی سمجھ سکیں گے کہ کوئی بھی بیماری جولاعلاج ہوتی جارہی ہے یاجسکی سمجھ ہی نہیں آرہی اسکی علامات کیاہیں اور اس کا علاج کیسے کرناہے؟
ایک اور خاص بات یہ ہے کہ مریض یا مریض کے لواحقین عامل سے یہ امید قائم کر بیٹھتے ہیں کہ ایک دم سے مریض ٹھیک ہو جائے جبکہ یہ ایک انتہائی مشکل اورمحنت والا کام ہے اس کام میں مریض سے زیادہ عامل کی جان خطرے میں ہوتی ہے کیونکہ عامل کی جنگ نہ نظرآنے والی ایک انتہائی خطرناک مخلوق سے ہوتی ہے اسلیے دم سے پہلے ان باتوں مدنظر رکھنا ہوتا ہے اور بتائی گئی پرہیز اور طریقوں پر سختی سے عمل کرنا پڑھتاہے

About Hakeem Arif

Check Also

دم درود اور تعویزات کی شرعی حیثیت

دم درود اور تعویزات کی شرعی حیثیت دم اور روحانی علاج کے حوالے سے ابھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *